aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ رسالہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی تخلیق کا نتیجہ ہے جس میں انہوں نے تصوف کی حقیقت اور اس کی اصلیت کو سمجھانے کی کوشش کی ہے اور تصوف کیسا ہونا چاہئے اس کے سلسلے اور راہ سلوک کی منزل کیسے عبو رکرنا ہے مراقبہ کا طریقہ اور نسبت کسی ہونا چاہئے جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔ در اصل محدث دہلوی تصوف میں نہ ہی زیادہ افراط کے قائل ہیں اور نہ ہی تفریط کے اس لئے ان کے یہاں بین بین کا معاملہ ہے اور وہ ان سب باتوں سے بچتے ہیں جو کچھ صوفیہ کے یہاں اضافی اور غیر ضروری رسومات رائج ہو گئی تھیں۔ ولی اللہ محدث دہلوی تصور میں قریب قریب وہی نظریہ رکھتے ہیں جو خواجہ میر درد نے اپنی کتاب علم الکتاب میں پیش کیا ہے گو دونوں کا طریقہ جدا جدا ہو سکتا ہےمگر مقصد دونوں کا ایک ہی نظر آتا ہے۔ اس لئے علم تصوف اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں اگر جاننا ہے تو اس کتاب کو پڑھنا چاہئے اس میں اسلامک تصوف کو دیگر اثرات سے پاک کر کے خالص اسلامک بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (اصل نام سید قطب الدین احمد بن عبد الرحیم بن وجیہ الدین بن معظم بن منصور، معروف بہ احمد ولی اللہ؛ 21 فروری 1703ء مظفرنگر – 20 اگست 1762ء دہلی) برصغیر کے عظیم محدث، مفسر، فقیہ، فلسفی، الہیات داں، مفکر اور مجدد تھے۔ سات برس کی عمر میں قرآن حفظ کیا اور اپنے والد شاہ عبد الرحیم محدث دہلوی سے علوم دینیہ اور بیعت و خلافت پائی۔ بعد ازاں حجاز مقدس جا کر شیخ ابوطاہر مدنی اور دیگر اکابر سے حدیث، فقہ اور تصوف کی تعلیم و اجازت لی۔ تصوف میں وہ نقشبندی–مجددی سلسلے کے ساتھ ساتھ نقشبندی ابوالعلائیہ طریقت سے بھی وابستہ تھے اور اس کی روحانی تربیت کو آگے بڑھایا۔ شاہ ولی اللہ نے دین کو عوام تک عام فہم انداز میں پہنچانے کے لیے قرآنِ مجید کا فارسی ترجمہ کیا جو برصغیر میں اپنی نوعیت کا پہلا باقاعدہ ترجمہ تھا۔ ان کی نمایاں تصانیف میں حجۃ اللہ البالغہ، ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء، القول الجمیل، فیوض الحرمین اور الانصاف شامل ہیں جن میں تفسیر، حدیث، فقہ، تاریخ اور تصوف کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ وہ روحانی تربیت کے ساتھ شریعت و طریقت کی ہم آہنگی اور معاشرتی اصلاح پر زور دیتے تھے اور حکمت و دانائی سے معاشرتی برائیوں اور غلط فہمیوں کو دور کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here