aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "آدمی کی کہانی" مشتاق احمد کی تصنیف ہے، جو بچوں کے لئے لکھی گئی ہے، اس کتاب میں تاریخی معلومات کو آسان اور دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے، دنیا کیسے تخلیق ہوئی اس حقیقت کو بہت سادہ اور آسان لفظوں میں بیان کیا گیا ہے، اور پھر تدریجا دنیا کی ترقی سے واقف کرایا گیا ہے، مثلاً درختوں اور جانوروں کا پیدا ہونا وغیرہ، بن مانس کا تذکرہ کیا گیا ہے، انسان کی تخلیق سے واقف کرایا گیا ہے، غذا اور لباس وغیرہ سے متعلق اہم باتیں ذکر کی گئی ہیں، یہ باتیں کیسے معلوم ہوئیں اس کا جواب دیا گیا ہے، پتھر لوہے اور تانبے کے دور کا تذکرہ کیا گیا ہے، گھر بنانا، برتن بنانا وغیرہ سے متعلق معلومات ذکر کی گئی ہیں، رسم و رواج کا تذکرہ کیا گیا ہے، طوفان نوح سے واقف کرایا گیا ہے، قدیم لوگوں کا وطن کیا تھا، اس حقیقت کو بخوبی واضح کیا گیا ہے، معلومات بچوں کے معیار اور سمجھ کے مطابق طریقے سے پیش کی گئی ہیں، تاریخ کی خشکی اور پیچیدگی کتاب میں نظر نہیں آتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free