aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "عبد الحق" مولوی عبد الحق کے حالات زندگی اور کارناموں پر مشتمل کتاب ہے۔ جسے مختار الدین احمد نے ساہتیہ اکادمی کے مقبول سلسلے "ہندوستانی ادب کے معمار" کے تحت تحریر کیا تھا، جو کہ مولوی عبد الحق کا مونو گراف کی حیثت رکھتا ہے، اس مونوگراف میں مولوی عبد الھق کے حالات زندگی، خاندانی حالات، بچپن کی عادتیں، علی گڑھ میں تعلیم، مطالعے کا شوق، حیدر آباد کی روانگی، محکمہ تعلیم سے وابستگی، اورنگ آباد میں قیام اور انجمن کی ذمہ داریوں جیسے عناوین پر گفتگو کی گئی ہے۔