aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظرڈاکٹر جمیل جالبی کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ"ادب کلچر اور مسائل" ہے جو انھوں نے 35 سال کے عرصے میں لکھے تھے۔یہ مضمون ان کے پہلے شائع شدہ کتب"تنقید اور تجربہ" اور "نئی تنقید" میں شامل نہیں ہیں۔البتہ مختلف جرائد و رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔یہ مضامین وہ تحریریں ہیں جو جالبی صاحب نے مختلف ادوار میں مختلف موضوعا ت پر کام کرتے ہوئے کسی اہم پہلو کی وضاحت یا کسی نئے موضوع کے بعض مسائل پر لکھی تھیں۔ان مضامین کے مطالعے سے جالبی صاحب کے فکری ،فنی تہذیبی وتنقیدی مطالعے اور مشاہدے کا پتہ چلتا ہے۔ان مضامین میں جالبی صاحب کا غیر معمولی تنوع ،زبان و ادب ،تہذیب وثقافت سے متعلق ان کے متفرق خیالات بھی واضح ہوتے ہیں۔پیش نظر مجموعے میں " ادب اور فکر، ادب کیا ہے، ادب کا منصب ، ادب اور قاری اک رشتہ ،روایت اور جدیدت ، حقیقت اورا فسانہ ،نقاد کا کام، راویت اور جذبات وغیرہ زبان و ادب سے متعلق متفرق مضامین ہیں،جو ادب کے ہر طالب علم کے لیے بیش بہا معلومات فراہم کررہے ہیں۔جن کے مطالعےسے اہل علم،زبا ن و ادب کے کئی اہم موضوعات سے واقف ہوجائیں گے۔