aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ادب سماج کا آئنہ خانہ ہے۔ اور اس آئنے میں سماج کا عکس ہزار طریقے پر پڑتا ہیں ۔ زیر نطرمحمد حسن کی کتاب "ادبی سماجیات"ادب کو سماج کے رشتوں سے اور سماج کو ادب کے وسیلے سے پہچاننے کی کوشش ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے ، کہ کتاب کی اشاعت کے بعد ہی اس کو ہندی اور اردو کے نصاب میں شامل کیا گیا اس کے بعد اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا اور پھر رفتہ رفتہ اس مختصر سی کتاب کو دیگر یونیورسٹیز نے بھی اپنے نصاب میں شامل کیا۔ کتاب میں ادبی سماجیات ، اردو ادب، ادبی سماجیات کے آئینے میں ، اردو کے افسانوی ادب کی سماجیات، اردو شاعری کی ادبی سماجیات، اردو غزل کی علامتوں کے سماجی محرکات اور اردو ڈرامے کی ادبی سماجیات جیسے اہم عناوین پر بحث کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets