aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جسٹس محمد رستم کیانی نے انگریزی میں خاصا مزاح لکھا لیکن اردو میں ان کی صرف ایک ہی کتاب یعنی افکار ِ پریشاں ان کی برجستگی، ذہانت اور قومی شعور کو طنزیہ انداز میں ابھارنے کی صلاحیت کی مثال ہے۔ ایوب خان کے دور میں اظہار ِ رائے کی سخت پابندیوں کے سبب اشاروں ، کنایوں، ایمائیت اور ادبی و مذہبی تلمیحات کے ذریعے اپنی تقاریر میں بہت کچھ کہا ۔