aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"افشاں" اے آر خاتون کاشاہ کار ناول ہے۔ 1970کے اواخر میں پاکستان ٹیلی ویژن مرکز کراچی سے یہ ناول ڈرامہ کی شکل میں پیش کیا گیا تھا اس موقعہ پر اس ناول نے بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔ اس ناول میں برصغیر کے مسلمان معاشرے کی تہذیبی اور اخلاقی اقدار کی بنتی بگڑتی صورت حال صاف دکھائی دیتی ہے اور یہی ان کے ناولوں کا اختصاص اور مقبولیت کا سبب ہے۔اس ناول کے بارے میں خود مصنفہ نے ہی کہا ہے کہ"افشاں کا نہ کوئی پلاٹ ہے نہ کوئی اور خاص بات اس میں ہے، البتہ دلی کی زبان اور دلی کی زندگی کا نقشہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔1944 میں"افشاں وجود میں آئی تھی، اس وقت وہم وگمان بھی نہیں تھا کہ یہ دلی کی یادگار ہو کر رہ جائیگی، ورنہ اس کا نام صبح دلی رکھا جاتا۔"
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free