aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ’ آفتابی ہوا ‘کے مصنف ایلیکسی ارخیپووچ لیونوف ہیں، پیشے کے اعتبار سے اصلاً ایک روسی خلاباز، ایئر فورس میجر جنرل، قلم کارا ور آرٹسٹ رہے۔ یہ کتاب ان کی اسی فن کاری کا نتیجہ ہے۔ اس کتاب میں لیونوف اپنے ایک گمنام دوست کے نام خط لکھتے ہوئے اسے خلا کے بارے کئی دلچسپ باتیں بتاتے ہیں مثلاً خلائی سفر روسی اور امریکی خلابازوں کی مشترکہ کاوشوں کا نیتجہ ہے۔ خلا سے ہماری زمین کیسی نظر آتی ہے اور نہ صرف زمین بلکہ زمین پر موجود فطری نظارے مثلاً بر اعظم، پہاڑ، بڑے جنگلات یہاں تک شہر ماسکو انتہائی حسین و جمیل نظر آتا ہے۔ یہ سارے کے سارے نظارے یوں لگتا ہے ہنس رہے ہیں، مسکرا رہے ہیں، پلکیں جھپکا رہے ہیں اور آہستہ آہستہ تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں اور کچھ عرصے بعد پھر سے ابھر آتے ہیں۔ لیونوف کی یہ کتاب ہر شخص کو پڑھنی چاہئے جسے علم کونیات اور خلائی اسفار میں دلچسپی رہی ہو۔ بچوں کو یہ کتاب بالخصوص دیکھنا چاہئے کیوں کہ اس میں لیونوف نے اپنی مصورانہ فنکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے تصویر کشی بھی کی ہے۔ انگریزی میں اس کتاب کا ترجمہ the sun’s wind کے نام سے موجود ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free