aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "اے پیارے لوگو" وارث علوی کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب میں وارث علوی کے سات مضامین شامل ہیں، جن میں ان کے تنقیدی افکار و نظریات کوبخوبی دیکھا جا سکتا ہے، انہی میں سے ایک مضمون "اے پیارے لوگو" سے کتاب کا نام رکھا گیا ہے۔ ان مضامین سے ادبی صورت حال واضح ہوتی ہے، ان میں سماج اور ادیب کی صورت حال کا نقشہ کھینچا گیا ہے، موجودہ دور کے وہ مسائل جن سے ادباء و شاعر نبرآزما ہے، ان پر گفتگو کی گئی ہے، تخلیقی آزادی پر گفتگو کی گئی ہے، شاعری کی اہمیت و وقعت کو زیر بحث لایا گیا ہے، جدید اردو شاعری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ہے، نقادوں کے طرز سے بد دلی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ن م راشد کی شاعری پر تفصیلی گفتگو کی گئ ہے، جس کی روشنی میں ان کے فن کا معیار و مقام اور ان کے موضوعات بخوبی واضح ہوجاتے ہیں۔ وارث علوی کی تحریروں کا مطالعہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ وہ بیباک اور نڈر ہیں، اور حقائق کو پیش کرنے میں کسی طرح کی لاگ لپیٹ سے کام نہیں لیتے ، جو محسوس کرتے ہیں، اسے سپرد تحریر کردیتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free