aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کالیداس کا شمار سنسکرت ادب کے عظیم شعرا میں ہوتا ہے۔ کالیداس کی شاعری چند لفظوں میں لطیف جذبات اور مرصع خیالات کی شاعری ہے۔ کالیداس کے کلام میں وہی سلاست ،وہی مضمون آفرینی اور وہی کثرت خیالات موجود ہیں جو متقدم کے کلام میں پائی جا سکتی ہے۔زیر تبصرہ کتاب اکسیر سخن کالیداس کی موسمی نظموں کا منظوم ترجمہ ہے۔ جو منشی نول کشور لکھنو سے۱۹۱۳ء میں شائع ہوا ہے۔ جسے پوری ایمانداری کے ساتھ شاکر میرٹھی نے ترجمہ کیا ہے۔اس کتاب میں چھے نظموں کا منظوم ترجمہ مقدمہ کے ساتھ شامل کیا گیا۔ شاکر میرٹھی نے ترجمہ میں آمد کا لطف پیدا کردیا ہے۔ سلاست اس مجموعہ کی بہترین صفت ہے۔ سنسکرت کی پیچیدہ اور عمیق جذبات کو نظم کرنے میں سلاست کو ملحوظ رکھنا اور اس میں کامیاب ہوجانا شاعر کی پختہ مشقی دور قوت نظم کی دلیل ہے۔ مقدمہ میں مترجم نے کلیداس کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free