aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "الاستدلال" مرزا سجاد بیگ دہلوی کی فلسفہ عملی اور علم الانسان پر مبسوط اور جامع کتاب ہے۔ جس میں علم منطق و فلسفہ کے اصول درج کئے گئے ہیں۔ اس کتاب میں افراد انسانی کی روحانی ارتقا کی تدابیر کے ساتھ ساتھ قومی ترقی اور عزت حاصل کرنے کے اصول بھی بیان کئے گئے ہیں۔ بہت سارے مضامین مشرقی ومغربی کتابوں سے اخذ کرکے اس کتاب میں درج کئے گئے ہیں۔ ابتدا میں مختصر جامع دیباچہ ہے جس میں قوت ادراک اور قوت فکر، اور کتاب الاستدلال کی خصوصیت کا بیان ہے، اس کے بعد علی الترتیب استخراج اور استقرا کا بیان ہے۔ زیر تبصرہ نسخہ 286 صفحات پر مشتمل ایک قدیم نسخہ ہے جسے مطبع نظام دکن پریس حیدرآباد سے شائع کیا گیا۔
Muhammad Sjjad Mirza baig Dehlvi (1876-1928)was prominent Urdu Novelist, Essayist from British India his famous Novels are Dil-e-Figar and Tamana-e-Deed.His other works are Al-Insan,Al-Istadlal,Tasheel-ul-Balaghat and Al-fehrist.He was born in dehli.In 1915 Nizam of Deccan issued 200 rupees monthly scholarship for him. He died due to paralysis on 2 February 1928 in Hyderabad India.