aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "علامہ اقبال بھوپال میں" عبد القوی دسنوی کی کتاب ہے، جس میں علامہ اقبال کا، بھوپال سے تعلق کا ذکر کیا گیا ہے۔ در اصل آزادی سے قبل اسلامی ریاستوں میں ریاست حیدر آباد کے بعد ریاست بھوپال کا نام سر فہرست ہے۔ اقبال کو اس ریاست سے خاص نسبت تھی۔ یہاں کے انہوں نے کئی سفر کئے، کافی وقت تک قیام بھی کیا۔ اقبال کی تحریروں میں بھوپال کا خوب ذکر ملتا ہے۔ نواب بھوپال حمیداللہ خان نے اقبال کو وظیفہ بھی جاری کیا تھا۔ اقبال نے اس ریاست اور والئی ریاست کی شان میں 14 نظمیں لکھیں جو انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ اس کتاب میں اقبال کے اسی تعلق، اور زندگی کے ایک اہم گوشے کو بیان کیا گیا ہے۔