aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
علامہ راشد الخیری اردو کے منجھے ہوئے افسانہ نگار و ناول نگار تھے۔ وہ بیک وقت ادیب ، مصلح ، سیرت نگار ، سوانح نگار ، مبصّر اور معاشرے کے نبّاض تھے۔ زیر نظر کتاب مصور غم علامہ راشدی الخیری کا مونو گراف ہے۔ دہلی اردو اکادمی نے ادب عالیہ کے حوالے سے اردو کلاسکی ادباء و شعراء کے مختصر حالات زندگی اور ان کی منتخب تحریروں کو مونوگراف کی شکل میں شائع کیا ہے ،ان مونو گراف کے ذریعہ نئی نسل کو اردو کے مشاہیر کے حیات اور کارنا موں سے واقف کرایا گیا ہے چنانچہ اردو ادب کی بہت سے پایہ کے ادباء و شعراء کے مونو گراف ، دہلی اردو اکادمی کی زیرنگرانی منظر عام پر آ چکےہیں۔ دہلی اردو اکادمی نے مختلف قلم کاروں سے جو مونو گرافس لکھوائے ان میں سادہ اور شگفتہ اسلوب پر زور دیا گیا ہے ۔مونو گراف کا پہلا حصہ ادیب کی مونو گراف پرمشتمل ہوگا یعنی ادیب یا شاعرکے حالات زندگی ، تصانیف اورتصنیفی زندگی کے محرکات ، مصنف کی نمایاں خصوصیات اور دیگر اہم معلومات ہونگی ،جبکہ دوسرے حصے میں ادیب یا شاعر کی جامع تخلیقات پیش کی جائینگی ،چنانچہ زیر تبصرہ مونو گراف علامہ راشد الخیری کے حوالے سے ہے۔ جو کہ167 صفحات پر مشتمل ہے، اس مونو گراف میں 117 صفحات میں نہایت سادہ انداز میں علامہ راشد الخیری کی شخصیت اور فن پر بحث کی گئی ہے ،جبکہ آخر کے صفحات میں علامہ کا منتخب کلام پیش کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free