aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب’ایک گڑریے کی کہانی‘ کے مصنف روسی سیاست داں سلچاک ٹوکا ہیں۔ ٹوکا سوویت حکومت میں ایک لمبے عرصے تک جنرل سیکریٹری کے فرائض انجام دیتے رہے۔ اول اول وہ تووان پیپل ریپبلک کے بھی جنرل سیکریٹری رہے لیکن بعد میں اسے سوویت یونین کا حصہ بن گیا۔ غالباً اسی لیے انہیں تووان سوویت ادب کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔ سیاست کے علاوہ انہوں نے ادب میں بھی طبع آزمائی کی۔ ان کی تخلیقات گزرے ایام میں روسی جاگیردارانہ زندگی پر سخت تنقید اصلاً روسی عوام میں انقلابی بیداری اور ایک نئے اشتراکی آدرش کے قیام کی ترجمانی کرتی ہیں۔ ان کی ’ایک گڑریے کی کہانی‘ نامی تخلیق انہی موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔ اصلاً یہ سلچاک کی وہ یادداشتیں ہیں جو بیسویں صدی میں تووا نامی ریپبلک میں رہتے ہوئے ان کی زندگی سے وابستہ ہیں اور انہی کو انہوں نے فکشن کی شکل میں پیس کر دیا ہے۔ انگریزی میں اس کا ترجمہ a shepherd’s tale کے نام سے موجود ہے۔