aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں سب سے پہلے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے مسلک تصوف سے لیکر ان کے دیگر عقاید و معتقدات پر بحث کی گئی ہے۔ پھر شیخ عبد الرحیم کے تصوفات و واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔ پھر خواجہ خورد فرزند خواجہ محمد باقی باللہ دہلوی پر نظر ڈالی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ بھی دیگر لوگوں کے ملفوظات کو بیان کیا گیا ہے خصوصا اپنے والد ماجد کے ملفوظات بیان کئے ہیں۔ یہ کتاب تصوف کے موضوع پر نہایت ہی اہم کتاب ہے جس میں محدث صاحب نے اپنے زمانے کے نامور حضرات صوفیا کے واقعات صالحات بیان کئے ہیں اور راہ طریقت میں ان لوگوں نے کس طرح سے سرگردانی کی ہے اس کو بھی بیان کیا ہے۔ نیز تصوف کی موشگافیوں کی جابجا گرہ کھولی گئی ہے۔