aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"انگڑائیاں" احمد ندیم قاسمی کا مرتب کردہ افسانوں کا مجموعہ ہے ، اس مجموعہ میں انھوں نے جدید افسانوں نگاروں کے چندیدہ افسانوں کو یکجا کردیا ہے ، چنانچہ اس کتاب میں بیک وقت سعادت حسن منٹو کا "نعرہ" عصمت چغتائی کا "تل"، کرشن چندر کا "ٹوٹے ہوئے تارے"محمد حسن عسکری کا" چائے کی پیالی"اختر انصاری کا" لو ایک قصہ سنو"، راجندر سنگھ بیدی کا " رنڈوا"، ممتازمفتی کا " آپا"، اوپندر ناتھ اشک کا " قفس" ، شفیق الرحمن کا " کرنیں"، علی عباس حسینی کا " میلا گھومنی" اور خوداحمد ندیم قاسمی کا لکھا ہوا افسانہ"السلام علیکم" ملیں گے، چونکہ احمد ندیم قاسمی خود ایک اچھے افسانہ نگار تھے ، اس لیے انھوں نے جدید افسانے کے تحت اس کتاب میں نہایت ہی عمدہ افسانوں کا انتخاب کرکے "انگڑائیاں" کے نام سے کتابی شکل میں پیش کیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free