aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب میں انگریزی زبان کے دس عظیم اور مشہور ناولوں کو اختصار کے ساتھ اردو زبان میں ترجمہ کرکے پیش کیا گیاہے، اس ترجمہ اور اختصار میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ قاری کو اصل ناولوں جیسا لطف حاصل ہو، کتاب میں شامل کئے گئے نالوں کی فہرست کچھ اس طرح ہے، "دوشہروں کی کہانی" ۔"بد قسمت" ،"بارش"، "نفرت"،"یتیم"،"فتح وشکست"،"بیٹے اور عاشق"،" انسان اور سمندر"۔"اپنا سایہ"اور"انسان یا شیطان" جیسے دس عظیم ناول ہیں ، ان ناولوں کا ترجمہ سورن پنڈت نے کیا ہے جبکہ ترتیب رانگے راگھو نے دی ہے۔