aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ولیم شیکسپیئر ایک انگریز مصنف اور شاعر تھا جسے انگریزی زبان میں دنیا کے عظیم ترین مصنفین اور ڈراما نگاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ شیکسپیئر کو عموماً انگلستان کا قومی شاعر کہا جاتا ہے۔ اس کے ڈرامے دنیا کی سبھی بڑی زبانوں میں ترجمہ ہوچکے ہیں اور کسی بھی دوسرے مصنف کے ڈراموں کی نسبت زیادہ پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کے ڈراموں میں لوگوں کواپنی تصویرکا عکس نظر آتا ہے۔ اس کی تحریر میں جدتِ خیال نمایاں ہے اور ساتھ ہی عمق، گہرائی اور متانت بھی پڑھنے والے کو مسحور کردیتی ہے۔ زیر نظر "اینٹی اور کلیو پٹرا" ولیم شیکسپیئر کا ایک المیہ ہے۔ جس کا اردو ترجمہ منیب الرحمن نے پیش کیا ہے۔