aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خوش نویسی کے لئے ضروری ہے کہ قواعد سے واقفیت اور رسم الخط کے ضابطوں سے آگہی ہو اسی طرح املا صحیح ہونا بہت ضروری ہے تاکہ الفاظ غلط نہ ہوں ۔ اس کتاب میں خوش نویسی اور اقسام خطوط پر بات کی گئی ہے ۔ کتاب کو سات فصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلی فصل کیفیت حروف و خط، ایجاد خط وغیرہ کے بیان میں ہے ۔ دوسری فصل خطوط مصنوعہ کے بیان میں ہے ۔ تیسری فصل خطوط مرموزہ کے بارے میں ہے ۔ چوتھی فصل خطوط مستورہ میں، پانچویں فصل اسباب کتابت کے بیان میں ہے ،چھٹی تراکیب متفرقہ کے بارے میں اور ساتویں فصل فن طبع کے بیان میں ہے ۔ خوش نویسی کے شائقین کے لئے یہ کتاب ایک نایاب تحفہ ہے ۔ جو آج بھی نہ صرف لکھنے کے کام بلکہ قدیم خطوط میں لکھی گئی کتابوں کو پڑھنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔