aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "اصغر گونڈوی شخصیت اور فن" ڈاکٹر زبیدہ خاتون کی تصنیف ہے، جو ان کا پی ایچ ڈی کے لئے لکھا گیا تحقیقی مقالہ ہے، اس کو بعد میں کتابی شکل میں شائع کیا گیا، یہ کتاب تین ابواب پر مشتمل ہے، پہلا باب اصغر گونڈوی مزاج اور ماحول ہے، اس باب میں اصغر گونڈوی کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے، ان کے عادت و اطوار کا تذکرہ کیا گیا ہے، ان کے ادبی ماحول کی عکاسی بھی کی گئی ہے، دوسرا باب اردو غزل اور اصغر منتخبہ جائزہ ہے، اس باب میں اردو غزل میں جدید موضوعات کی جانب رجحان اور اس کے اسباب و علل کی نشاندہی کی گئی ہے، ان کے معاصر جگر، فانی، حسرت کی شاعری پر گفتگو کی گئی ہے، اور اصغر کی غزل پر ان شعراء کے اثرات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے، اصغر کے اشعار کا داغ، امیر مینائی وغیرہ کے اشعار سے تقابل بھی کیا گیا ہے، تیسرا باب اصغر گونڈوی اور ان کی شاعری ہے، اس باب میں اصغر گونڈوی کے کلام کی خوبیاں اور موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے، اصغر گونڈوی کے کلام میں تصوف کے نمونے پیش کرتے ہوئے اس پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، کتاب کا مطالعہ اصغر گونڈوی کے فکر و فن سے بخوبی واقف کراتا ہے۔