aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غالب اور کلام غالب کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے۔غالب ایک ایسے شاعر ہیں ،جن کاکلام مختلف خصوصیات کی وجہ سے منفرد اور اہم ہے۔مضمون آفرینی،متنوع موضوعات ،زور بیان اور دلکش زبان،سادہ و مشکل الفاظ کا التزام،روایت و جدت کا حسین امتزاج ،انسانی جذبات،مشاہدات اور تجربات کی خوبصورت پیش کش،صنائع و بدائع کا اہتمام ان کی غزلیہ کلام کی وہ خوبیاں ہیں جو انھیں دیگرمعاصرین میں نمایاں مقام عطا کرتی ہیں۔کلام غالب پراکثر سخن فہموں نے علمی اور تنقیدی مقالے لکھے ہیں۔غالب کے اشعار کی مختلف شرحیں بھی لکھی گئی ہیں۔محاسن غالب پر بھی کئی مضامین اور کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔زیر نظرکتاب کلام غالب کے متعلق مختلف سخن سنجوں کی رایوں کا خلاصہ اور غالب کے منتخبہ اشعار پرمشتمل ہے۔جوبالخصوص طلبہ اور اہل اردو کی مسابقتی امتحانات اور نصاب کی ضرورتوں کے پیش نظر ترتیب دی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free