aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب’ایشیائی تذبذب‘ کا مترجم امیر اللہ خاں ہیں۔ اگرچہ اس کے ٹائٹل پر عنوان اور مصنف کا نام دیگر ہےلیکن اصلاً یہ کتاب کسی اور نام سے ہے۔ اس کا انگزیری میں جو نام ملتا ہے وہ ہے asian drama: an inquiry into the poverty of nations ہے- زیر نظر کتاب میں مرڈال نے ایشیائی اور جنوبی ایشیائی ممالک میں پھیلی غربت کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی وجوہات بیان کی ہیں جو ان کے مطابق ان ممالک میں عوام کو ایک ایسی بے حسی نے جکڑ رکھا ہے جو مایوسی کی حدوں تک پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی سماجی اور مادی عدم مساوات شدید ہو گئی ہے اور روز بروز یہ بڑھتی جا رہی ہے۔ ان ممالک میں انہوں نے ہندستان، پاکستان، سری لنکا، برما، تھائی لینڈ، ملیشیا، انڈونیشیا، فلپائن کے ساتھ ساتھ ویتنام، لاوٴس اور کمبوڈیا کا ذکر بھی کیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free