aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب کے مصنف ایم عبد الحق ہیں، اصلاً ان کا اٹلی کا سفرنامہ ہے۔ انہوں نے 1936 میں اٹلی کا سفر کیا تھا۔ یہ سفرنامہ کئی لحاظ سے اہم ہے۔ اس میں مصنف نے ملک اطالیہ کو بڑے تخلیقی انداز میں پیش کیا ہے۔ مثلاً انہوں نے اطالیہ کی جغرافیائی شکل کو جس انداز میں بیان کیا ہے وہ نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ تخلیقی ہے۔ اپنے محل وقوع کے اعتبار سے اٹلی اگرچہ یورپ میں ہے لیکن مصنف نے بڑے ہی دلکش انداز میں یہ دکھایا ہے کہ یورپ میں واقع ہونے کے باوجود اٹلی کیسے بقیہ یورپی ممالک سے منفرد ہے۔ خاص طور سب اپنی تاریخ، فطری مناظر اور ثقافت کے اعتبار سے اٹلی کو سارے یورپ پر برتری حاصل ہے۔ اس میں انہوں نے روما، نیپلز، پامپی آئی، فلورنس، وینس، میلان جیسے شہروں کے ساتھ ساتھ اطالیہ کے پہاڑ، بندرگاہیں، موجودہ اٹلی تین معمار اور اٹلی کے بعض دیگر مشاہیر کو بحسن و خوبی بیان کیا ہے۔