aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ’عورتوں کی نجات‘عنوان سے اندازہ ہوتا ہے کہ لینن کا عورتوں کے بارے میں کیا خیال تھا۔ کتاب اصلاً ان کی تحریروں کے ساتھ ان کی تقاریر کا مجموعہ ہے جس کا پیش لفظ ان کی رفیقہ حیات نادیژدا کروپسکایا نے لکھا۔ یہ کتاب قاری کو اس حقیقت سے رو شناس کرواتی ہے کہ عورتوں کی نجات مزدوروں کے اہداف اور اشتراکیت کی پوری جدوجہد کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ لینن نے یہ کتاب اپنی جلا وطنی کے دور میں لکھا تھا اور اس میں انہوں نے یہ صاف کر دیا تھا عورتوں کی نجات کا واحد راستہ انقلابی تحریک میں ان کی شرکت ہے اور صرف مزدور طبقے کی فتح کے بعد ہی مزدور، کسان اور عورتیں نجات حاصل کر سکتی ہیں۔ انگریزی میں اس کا ترجمہ the emancipation of women کے نام سے دستیاب ہے۔