aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اوازن و بحور اردو شاعری میں ایسے میکانکی نظام کو کہا جاتا ہے جس کے ذریعے کسی شعر کوجانچا جاتا ہے کہ آیا کلام موزوں ہے یا ناموزوں یعنی وزن میں ہے یا نہیں۔ یہ علم ایک طرح سے منظوم کلام کی کسوٹی ہے اور اس علم کے ، دیگر تمام علوم کی طرح ، کچھ قواعد و ضوابط ہیں جن کی پاسداری کرنا کلامِ موزوں کہنے کے لیے لازم ہے۔ "اوزان اقبال"ابوالاعجاز حفیظ صدیقی کی ایک نادر کتاب ہے ، جس میں انھوں نے علامہ اقبال کی ہر نظم کا وزن مکمل تحقیق کے ساتھ متعین کیا ہے، اگر کسی نظم میں دو یازیادہ اوزان استعمال ہوئے ہیں ،تو اس نظم کے مختلف حصوں کی الگ الگ نشاندہی کرتے ہوئے ہر حصے کا وزن الگ الگ بیان کیا گیا ہے۔ یہ یقینا ایک مشکل اور بڑا کام تھا جس کو مصنف نے بخوبی انجام دیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free