aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو شاعری میں مرثیوں خصوصا کربلائی مرثیوں کی اپنی ایک پہچان ہے۔اردو کے بیشتر مرثیہ گو شعرا نے واقعہ کربلا پر مرثیے تحریر کیےہیں۔ زیر نظر "عوامی مرثیے کی روایت" عام بو ل چال، لوک مرثیوں اور ان کی روایت پر مشتمل ہے۔جو خواتین یوم عاشورہ کی ماتمی مجلسوں میں رقت آمیز اودھی میں پڑھتی تھیں۔مرتب نے ان عوامی مرثیوں کی تلاش، ابتدا،تاریخ رقم کرنے کے لیے بڑ ی محنت کی ہے۔کئی علاقوں کا سفر طے کرکے وہاں کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ،مختلف علاقائی لب ولہجہ کی حامل مرثیوں کو یکجا کیا ہے۔یہ لوک مرثیے ادب ،تہذیب و ثقافت کے محافظ بھی ہیں۔جس میں ان علاقوں کے رسم و رواج، تہذیب و ثقافت کی جھلکیاں نمایاں ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets