aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دہلی کو ہندوستان کا دل کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ شہر اپنے اندر تہذیبی روح ،ثقافتی رنگا رنگی اور ہزارہا تاریخی کردار سموئے ہوئے ہے۔ زیر نظر کتاب "آزادی کے بعد دہلی میں اردو طنز ومزاح"ڈاکٹر مظفر حنفی کی ترتیب کردہ کتاب ہے ۔اس کتاب میں انھوں نے طنز ومزاح نگاروں کی 26 منتخبہ تخلیقات کو پیش کیا ہے ۔مزاحیہ تخلیقات سے پہلے مظفر حنفی صاحب کا لکھا ہوا ایک مبسوط مقدمہ بھی شامل ہے ، جس میں انھوں نے ایک طرف طنز ومزاح کی تاریخی اہمیت کو بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے تو دوسری طرف دہلی کے ممتاز مزاح نگاروں کا جامع تعارف بھی کرایا ہے۔
Read the author's other books here.