aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جد وجہد آزادی میں اردو زبان و ادب کابے حد اہم کردار رہا ہے۔اردو کےادیبوں اور شاعروں نے جد وجہدآزادی کی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ا س کے علاوہ اردوصحافت نے قومی یکجہتی کے فروغ اور ہندوستانی تہذیب کو پروان چڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔زیر نظر کتاب"آزادی کی کہانی اردو کی زبانی"ابو طالب کی مرتب کردہ ہے۔جس میں اردو شعراکی منتخب نظموں کو شامل کیا گیا ہے ۔کتاب میں مختلف شعرا کے حب الوطنی ،قومی یکجہتی اور جدو جہد آزادی کے موضوعات پر مبنی نظمیں شامل ہیں۔محمد حسین آزاد کی"حب وطن"حالی کی "وطن سے محبت"،اقبال کی "شعاع امید" اس کے علاوہ چکبست، ظفر علی خانِ،حسرت اور دیگر شعرا کی حب الوطنی کے جذبات سے معمور نظمیں شامل ہیں۔