aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عزیز احمداردو افسانہ نگاری کا ایک معتبر نام ہے۔ عزیز احمد کے افسانوں میں تاریخ اور تہذیب کا حسین امتزاج ملتا ہے۔ پیش نظر "عزیز احمد کے افسانے " ہیں۔ جن کو سلیمان اطہر جاوید نے مرتب کیا ہے۔ جس میں عزیز احمد کے (پہلے سے آخری افسانے تک) کل اٹھائیس افسانے شامل ہیں۔ عزیز کے افسانوں کے دو مجموعے شائع ہوئے تھے، اس کے علاوہ کچھ اور افسانے بکھرے پڑے تھے، سلیمان اطہر جاوید نے تمام کو یکجا کردیا ہے۔ افسانوں سے پہلے عزیز احمد کی افسانہ نگاری پر بھی بات ہوئی ہے۔ ان کے افسانوں کی اہم خصوصیات حقیقت نگاری ،فطرت نگاری اور کردار نگاری ہے۔اس کتاب میں عزیز احمد کے معروف افسانے "باغباں،زر خرید،پگڈنڈی ،رقص ناتمام،کوکب،تصور شیخ،نفرت کیوں تھی ،کٹھ پتلیاں ،جھوٹا خواب" وغیرہ بھی شامل ہیں۔