aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب خورشید الاسلام کا شعری مجموعہ ہے، مظفر حنفی نے اس مجموعہ کا پیش لفظ تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے خورشید الاسلام کی شاعری پر گفتگو کی ہے، اس کے بعد سوانحی نوٹ کے عنوان سے خورشید الاسلام کے سوانحی کوائف کو پیش کیا گیا ہے، جس کو خورشید الاسلام نے ہی سپرد تحریر کیا ہے، مجموعہ کے شروع میں منظوم دیباچہ ہے، جس میں حضرت علی اور حضرت حسین رضی اللہ عنھم کی تعریف کی گئی ہے، اس کے بعد ایک طویل حمد ہے، مجموعہ غزلوں پر مشتمل ہے، غزلوں میں استفہام کا وہ خوبصورت سلسلہ بھی بخوبی نظر آتا ہے، جو غالب کی غزلوں کا امتیازی وصف ہے، کائنات کے اسرار و احوال کو بخوبی پیش کیا گیا ہیں، انسانی مزاج و فطرت کی عکاسی کی گئی ہے، تلیمحات بھی بعض اشعار میں بخوبی استعمال کی گئی ہیں، خورشید الاسلام کی غزلوں کے موضوعات انفرادیت کے حامل ہیں، جو ان کی فکر بلندی سے بخوبی واقف کراتے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets