aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبد الحق برِ صغیر پاک ہند کے عظیم اردو مفکر، محقق، ماہر لسانیات، معلم اور انجمن ترقی اردو اور اردو کالج کراچی کے بانی تھے۔ انہوں نے اپنی تمام زندگی اردو کے فروغ، ترویج اور اشاعت کے لیے وقف کردی انھوں نے مضامین لکھے، خاکے قلمبند کئے، تبصرے تحریر کئے، رسالے نکالے، دور افتادہ مقامات پر اردو کے مدرسے قائم کئے، انجمن ترقی اردو کی شاخیں کھولیں، قاعدے لکھے اور ڈھونڈ ڈھونڈ کر قدیم مخطوطات منظر عام پر لائے تاکہ اردو کی قدامت کو ثابت کیا جا سکے، زیر نظر کتاب"بابائے اردو : شخص و عکس"ان کی زندگی اور فن پر محیط کتاب ہے ، اس کتاب میں بابائے اردو کی زندگی اور ان کے فن پر لکھے گئے معتبر مضامین شامل ہیں جن مضامین سے مولوی عبد الحق کی اردو ادب کی خدمات کا اندازہ ہوتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free