aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"بچوں کا گلدستہ:ڈاکٹر بیتاب علی پوری کی تصنیف ہے۔ڈاکٹر بیتاب علی پوری ہریانہ کے ایک کہنہ مشق ادیب اور شاعر ہیں۔انھوں نے بچوں کے تعلیمی رجحان کے پیش نظر بڑی ہی مؤثر نظمیں کہیں ہیں ۔زیر نظر کتاب میں بچوں کے لیے لکھی گئی ان کی عمدہ نظموں کو پیش کیا گیا ہے،کتاب کے شروع میں کچھ دعائیہ نظمیں شامل ہیں جن نظموں میں بچے اپنے مالک سے حصول علم کی التجا کرتے نظر آتے ہیں۔اس کے بعد کچھ نظموں میں حب الوطنی کے جذبے کو ابھارا گیا ہے،اور پھر کردار سازی کو مد نظر رکھتے ہوئے ماں باپ کے موضوع پر لکھی گئی نظمیں ہیں جبکہ آخری حصے میں جانوروں کی منظوم کہانیاں بیان کی گئی ہیں ، جو کہ بچوں کے لیے کافی دلچسپی کا سامان فراہم کرتی ہیں۔