aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بدایوں کی سرزمین ایک طویل عرصہ سے علم و ہنر کا گہوارہ رہی ہے، جس کی خاک سے ادبا ، شعرا، صوفی اور نہ جانے کتنے گہر نکل کر ہندوستان کو اپنے علم و ہنر سے مشکبار کرتے رہے ہیں۔ یہ تذکرہ بھی بدایوں کے ان اساتذہ سخن پر مبنی ہے جنہوں نے اپنے علم و ہنر سے دوسروں کی فیض یاب کیا ہے۔ اس تذکرہ میں مصنف نے ہند و پاک کے اخبار و رسائل میں شائع ہونے والے مضامین کو تصحیح و اضافہ کے ساتھ شائع کیا ہے جو نہایت ہی اہم کام تھا۔