aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شمائل احمد کی پہچان ان کے معروف افسانہ "سنگھار دان" سے ہے۔ یہ افسانہ اپنے منفرد موضوع اور بے باکانہ انداز بیان کے باعث ادبی دنیا میں ناقابل فراموش تحریر بن گئی ہے۔ ان افسانوں کے علاوہ بھی شمائل احمد کے کئی افسانے "عنکبوت، ظہار، مرگھٹ، سراب، اونٹ، مصر کی ڈلی، وغیرہ بھی اپنے اسلوب اور موضوعات کے اعتبار سے منفرد ہیں۔ انھوں نے ایسے ایسے موضوعات پر افسانے لکھے ہیں جن پر بہت کم افسانہ نگاروں نے توجہ کی ہے۔ پیش نظر شموئل احمد کا افسانوی مجموعہ "بگولے" ہے۔ جس میں " قصبہ کا المیہ، قصبہ کی دوسری کہانی ، مرگھٹ ،باگمتی جب ہنستی ہے، وہ، عکس عکس، ایک عکس اور، عکس تین ، آدمی اور مین سوئچ " کل تیرہ افسانے شامل ہیں۔ مجموعے میں شامل افسانے منفرد اسلوب، تیکھے لب ولہجے اور موضوعات کی رنگارنگی کی وجہ سے قارئین کو متوجہ کرتے ہیں۔ ان کے یہاں علامت نگاری بطور فیشن نظر نہیں آتی بلکہ ہر کہانی موضوع اور مواد کے اعتبار سے اپنے فطری اسلوب میں اس طرح ڈھل جاتی ہیں کہ علامتی مفاہیم واضح اور روشن نظر آتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free