aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غالب انسٹی ٹیوٹ اردو کا انتہائی اہم ادارہ ہے جس نے کئی وقیع کتابیں شائع کیں۔ اسی طرح شاہد ماہلی بھی اردو میں ایک اہم مرتب کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ زیر نظر کتاب انہیں کی ترتیب کردہ ہے۔ اصلا یہ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سیمینار میں پڑھے گئے ان اہم مقالات کا مجموعہ ہے جنہیں اردو کے فاضل مصنفین نے پیش کیا۔ اس کتاب میں آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر کے ان ان چھوئے پہلوؤں پر روشنی پڑتی ہے جو اب تک سامنے نہیں آ سکے تھے اس طرح یہ کتاب ظفر کی زندگی کے کئی پہلوؤں کو بھی آشکارا کرتی ہے۔ اس میں ظفر اور جنگ آزادی، ظفر کا ایک نادر و نایاب نسخہ، ظفر کا شاہی تاج، ظفر کے عہد کی دہلی، ظفر کے عہد میں وہابی تحریک اور اردو میں وہابی تحریک جیسے اہم اور مؤقر مضامین شامل ہیں۔
Read the author's other books here.