aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان میں حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کا جومقام ومرتبہ ہے،وہ کسی سے مخفی نہیں،ہرفرقہ اور گروہ اپنی نسبت ان کی جانب کرتاہے۔حضرت شاہ صاحب علیہ الرحمہ نے اپنی تصنیفات سے ہندوستان میں علوم اسلامی کی ازسرنواحیاء کی اوراس کے تن مردہ میں جان ڈالی،حضرت شاہ صاحب ہمہ جہت اورہفت قلم شخصیت ہیں،لہذا بیشتر علوم اسلامی میں ان کی تصنیفات پائی جاتی ہیں،چاہے وہ قرآن، ہو یا تفسیر، فقہ ہویا تصوف،علم کلام ہو یافلسفہ،ان کا قلم ہرمیدان میں رواں دواں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"بلاغ المبین حکیم الامت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی فارسی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ کرنے کی سعادت محترم مولانا مولوی سید محمد عبد الحفیظ صاحب نے حاصل کی ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں قبر پرستی کی حرمت اور شرک کی مذمت پر گفتگو کی ہے۔