aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "بیاض مرغوب" مرغوب حیدر عابدی کا شعری مجموعہ ہے۔ مرغوب عابدی کا تعلق نوگانواں سادات سے ہے، وہ دہلی اردو اکیڈمی کے سکریٹری بھی رہے۔ ان کے اس مجموعہ میں حمد، نعت، منقبت، قصیدے، مرثیے، نظمیں، اور نوحے شامل ہیں، عابدی کا نعتیہ و حمدیہ کلام غایت درجہ پر اثر ہے۔ مجموعہ میں شامل کلام میں جدید و قدیم شعری روایت شیر و شکر ہوگئی ہے۔ کربلا کا تذکرہ بھی بخوبی کیاگیا ہے، امام خمینی اور اپنے والد کی یاد میں بھی نظمیں کہی گئی ہیں، ماں کی عظمت کو بھی نظموں میں آشکار کیا گیا ہے، پروفیسر عراق رضا زیدی نے مجموعہ کا مقدمہ تحریر کیا ہے، جو مرغوب عابدی کے فنی کمالات کو بیان کرتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets