aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر مطالعہ کتاب "خواجہ احمد فاروقی " کی شخصیت و فن پر مبنی اہم کتاب ہے۔ خواجہ احمد فاروقی بیسویں صدی ایک اہم شخصیت ہیں۔ان کا شمار اس عہد کی ممتاز ترین شخصیتوں میں ہوتا ہے۔ موصوف صف اول کے محقق،نقاد ،مکتوب نگار اور خاکہ نگار تھے۔ شیخ چاند کی تصنیف "سودا " کے بعد اردو میں پہلا مونو گراف خواجہ صاحب کی کتاب" میر تقی میر: حیات اور شاعری " منظر عام پر آیا۔ یہ کتاب خواجہ احمد فاروقی کے فن اور شخصیت پر کوئی تحقیقی یا تنقیدی مقالہ نہیں ہے بلکہ خواجہ صاحب کی شخصیت کا ایک طویل لیکچر ہے۔ابتدا میں خواجہ صاحب کی مختصر سوانح بھی دی گئی ہے اور ساتھ ہی ادبی کارناموں کے بارے میں بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔