aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مجلس ترقی ادب لاہور کا موٴقر ادارہ ہے جہاں سے ایک زمانے میں اردو اور فارسی کے کلاسیکی ادبیات کی پوری ایک سیریز شائع ہوئی تھی۔ زیر نظر کتاب ’بیتال پچیسی‘ بھی اسی سیریز کا جز ہے۔ بیتال پچیسی ہندستان کی انتہائی مشہور کہانیوں میں سے ہے اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا ماخذ سنسکرت ہے۔ لیکن یہ کتاب ایک زمانے میں فورٹ ولیم کالج سے دو جلدوں میں شائع ہوئی تھی، ایک اردو رسم الخط میں اور دوسری دیوناگری رسم الخط میں۔ کتاب ہٰذا اصلاً اسی دیوناگری کا اردو ترجمہ ہے۔ اس میں بیتال پچیسی سے متعلق کل پچیس کہانیاں شامل ہیں اور اخیر میں پانچ ضمیمے بھی شامل ہیں جو اس کتاب کی اہمیت میں اضافہ کرتے ہیں
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets