aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب "بہار میں اردو کی صوفیانہ شاعری" پر مشتمل ہے ۔بزرگان دین اور صوفیائے اکرام کے قدم مبارک جس سرزمین پر پڑے وہاں عملی اور علمی دونوں اعتبار سے رشد و ہدایت کی ترویج و اشاعت ہوتی رہی۔بہار میں بھی بزرگانِ دین کی آمد سے صوفیانہ اور عارفانہ خیالات کو تصنیف و تالیف کی شکل میں فروغ ملتا رہا ہے ۔بہار کی خانقاہوں کے سجادگان بذاتِ خود صوفی شاعر تھے اور اردو کی ترویج و اشاعت اپنے عارفانہ کلام کے ذریعے کر رہے تھے ۔زیر نظر کتاب کی ترتیب میں تصوف کے ان شعراء اکرام کو شامل کیا گیا ہے جن پر تحقیقی کام ہو چکا ہے یا چل رہا ہے۔