aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بلاول کی ڈائری، پاکستان پیپلز پارٹی کے پہلے دور اقتدار کی روزمرہ کے اہم واقعات پر مبنی ہے۔ اس ڈائری کو 1988 سے 1990 تک ماہنامہ نیا زمانہ نے قسط وار شایع کیا ہے۔ یہ ایک بچے کی ڈائری ہے جس میں سیاسی شعور کی وہ داستان لکھی گئی ہے جو بڑے بڑے سیاستدان بھی بہ آسانی نہیں سمجھ سکتے ہیں۔ ایک طرح سے مصنف نے بہت سارے سیاسی واقعات کو ناول کی شکل میں پیش کردیا ہے۔ لیکن تمام حالات و واقعات ایک بچے کے کردار کو بلاول کا نام دے کر جو کی جمہوری سیاست کے علمبردار خاندان کا مستقبل بھی ہے۔ روایتیں بیان کرادی گئی ہیں۔ یہ اپنی طرح کا قدرے مختلف ناول ہے۔