aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سروجنی نائیڈو بیک وقت انگریزی کی عظیم شاعرہ، مجاہدہ آزادی، دانشور و مدبر خاتون کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیت کی حامل، آتش بیاں مقرر، محب وطن اور ہندو مسلم اتحاد و یگانگی کی حامی تھیں۔ سروجنی نائیڈو 13 فروری 1879ء کو حیدرآباد کے ایک برہمن بنگالی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ مسز سروجنی کو عورتوں کی سماجی اور معاشرتی ترقی سے بھی دلچسپی تھی، وہ نہ صرف عورتوں کو گھر کی چار دیواری کے اندر آزاد دیکھنے کی متمنی ہیں، بلکہ حکومت میں حصہ دار سیاست میں دخیل ہونے کی آرزو رکھتی ہیں اور اسی کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرتی ہیں۔ آپ کو سیر و سیاحت، مہمان نوازی وغیرہ کا بڑا شوق ہے اور دنیا کی بڑی بڑی ہستیوں کی مہمان نوازی کا امتیاز حاصل ہے۔ زیر نظر کتاب "بلبل ہند "سرووجنی نائڈو کی سوانح حیات ہے جس میں ان کے خاندانی حالات سے لیکر ان کی تمام خدمات کو بیان کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free