aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ ایک اصلاحی ناول یا قصہ ہے، جس میں بندیل کھنڈ کی ایک ریاست دھرم پور کے مسلم گھرانے کی ایک لڑکی کی اس زمانے میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی داستان درج ہے جب مسلم گھرانوں اور خاندانوں میں لڑکیوں کی تعلیم خاص کر باہر جاکر اعلی تعلیم حاصل کرنے کی مناہی تھی۔ اور گاوں کے کسی روایتی گھرانے میں تو یہ بالکل نا ممکن تھا، مگر اس داستان میں حلیمہ نامی لڑکی نے ان سب بندشوں کے باوجود اپنے لئے اعلی تعلیم کو ممکن بنایا۔ یہ قصہ یا اس جیسے دیگر قصے اس زمانے میں خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے لکھے جاتے تھے۔ ان جیسی کتابوں کو پڑھ کر اس زمانے کے مسلم سماج کو بہتر سمجھا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ سر سید تحریک سے کافی پہلے کا زمانہ ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free