aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "چراغ" کا خصوصی نمبر ہے، جس میں مجروح کے بارے میں مختلف ادبا کے مضامین کو یکجا کیا گیا ہے۔ ان کی حیات و خدمات، ان کی شاعری وغیرہ پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ ان مقالات کا بہترین مجموعہ ہے جو مجروح پر لکھے گئے ہیں۔ ان مقالات کو کئی عناوین کے تحت تقسیم کیا گیا ہے، جن کے تحت مجروح کی مختلف جہتوں پر روشنی پڑتی ہے۔ آخر میں ان کے فلمی نغموں کا انتخاب بھی شامل ہے۔ "میری فلمی شاعری" کے عنوان سے ان کے خود کے خیالات کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ "مجروح تصویروں کے آئینہ میں" کے تحت ایک تصویری البم بھی ہے جس میں وہ فلمی، ادبی و سیاسی شخصیات کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ خصوصی نمبر مجروح کی شخصیت اور شاعری کو بہت ہی مکمل طریقہ سے ہمارے سامنے لاتا ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free