aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"چھٹا بیٹا" اوپندر ناتھ اشک کا لکھاہوا ڈرامہ ہے۔ یہ ڈرامہ 1946 میں ان کے مجموعے "ازلی راستے" میں شائع ہوا تھا، اس کے بعد 1981 میں باقاعدہ کتابی شکل میں پیش کیا گیا۔ اشک نے یہ ڈراما اپنی دوسری شادی کی متوقع ناکامی کے غم کو بھلانے کے لیے لکھا تھا، اس لیے اس ڈرامے میں مزاح کا عنصر غالب ہے، اس ڈرامے کے حوالے سے راجندر سنگھ بیدی نے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ یہ ڈراما انھوں نے اپنے ہی والد اور اپنے بھائیوں پر لکھا تھا۔ ڈرامے کے شروع میں ڈاکٹر اطہر پرویز صاحب کا مبسوط دیباچہ بھی شامل ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free