aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ رسالہ تصوف کے موضوع پر حضرت دیوان شاہ ارزانی کی پشتو تخلیق ہے جو پشتو زبان سے اردو میں ترجمہ ہوکر آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ اس کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی (پوہنتون جواہر لال نہرو دہلی نو) کے ایک ماہر پشتو زبان ڈاکٹر مظہر الحق (انڈین) اور جناب انور خیری (افغانستانی) صاحبان نے نہایت ہی عرق ریزی سے اردو کا جامہ پہنایا ہے۔ ارزانی صاحب پشتو زبان کے باکمال شاعر اور صوفی منش بزرگ تھے۔ ان کی شاعری میں تصوف و عرفان کا رنگ نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پروفسور سید شاہ حسین صاحب کی محنت و کوشش کے نتیجہ میں یہ رسالہ بہت ہی خوبصورت گلدستہ کی شکل میں ہمارے سامنے پیش ہے۔