aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مخاطب کی ذہنیت، اس کی سوچ اور فکر کا خیال رکھنا، کس بات کو کس جگہ کہنا، کس بات کوشروع میں کہنا اور کس کو آخر میں ، کون سی بات ضروری ہے اور کونسی غیر ضروری ان تمام چیزوں کا خیال رکھنا در اصل بلاغت کہلاتاہے، کسی بھی زبان کے ادب میں بلاغت سے واقفیت ضروری ہے،چنانچہ اس کتاب میں طلباء کی ذہنیت کو مد نظر رکھتے ہوئے بلاغت کے تحت آنے والے عناوین کو نہایت آسان اور سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے ، کتاب میں بلاغت کی تعریف ، علم بیان ، صنائع معنوی ، صنائع لفظی، علم عروض ، بحریں، زحافات، قافیہ، شعر کی قسمیں، نثر کی قسمیں اور بلاغت کی اہمیت و افادیت پر مبنی مواد پیش کیا گیا ہے۔