aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دارالعلوم دیوبند صرف ہندوستان کی ہی نہیں بلکہ دنیا کی عظیم دینی درسگاہوں میں سے ایک ہے۔ اس درسگاہ میں مسلمانوں کی اخلاقی، دینی، تعلیمی صورت حال کو بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہندوستان کی عوام اسے عقیدت و محبت کی نظر سے دیکھتی ہے۔ زیر نظر کتاب حقانی القاسمی کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں دارالعلوم دیوبند کی علمی و فکری ،ادبی و ثقافتی ،روایت، ادبی افق اور دارلعلوم دیوبند سے متعلق چند اہم شخصیات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ زیر نظر کتاب دارالعلوم دیوبند: ادبی شناخت کی پہلی جلد ہے۔ جس کے شروع میں دار العلوم دیوبند کی ابتدا ، اس وقت کے سماجی حالات ، تقسیم ہند کے بعد دارالعلوم دیوبند کا کردار، دیوبند کے معاثر و معارف، دیوبند کے فضلاء، شعری اور نثری منظر نامہ، صحافت، اس کے علاوہ دار العلوم دیوبند سے منسلک عظیم شخصیات پر عقیدت و محبت بھرا مواد شامل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets