aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مکتبہ جامعہ کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ ایک جانب اس نے اردو کی بے پایاں خدمات انجام دی ہیں تو وہیں دوسری جانب اس نے اپنے اور اردو قارئین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً ایسی کتابوں کی اشاعت کی جن میں نہ صرف قاری کی دلچسپی کا سامان ہو بلکہ وہ مفید بھی ہوں۔ زیر نظر کتاب بھی جامعہ کے ایسے ہی ایک اقدام کا ثمرہ ہے جس کے تحت مکتبہ نے 'نو نہال ادب' کا ایک بھرپور کتابی سلسلہ شروع کیا تھا۔ اس کے تحت تفریحی، معلوماتی، سائنسی، دینی، اخلاقی، تاریخی اور ہر طرح کی کتابوں کو شائع کیا گیا۔ زیر نظر کتاب جس کی مصنفہ افشاں بیگم ہیں، اسی نوع کی ہے۔ اس میں کل چار کہانیاں درویش کا تحفہ، جادو کی ٹوپی، ماچس کی ڈبیہ کا راز اور شانی کی رانی کے نام سے ہیں۔ یہ کہانیاں اخلاقی پند و نصائح کا مرقع ہیں۔ ان کی زبان بالکل بچوں کے شایان شان ہے۔