Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : کشور ناہید

ناشر : سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

مقام اشاعت : لاہور, پاکستان

سن اشاعت : 2001

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری, خواتین کی تحریریں

ذیلی زمرہ جات : شاعری, کلیات

صفحات : 1294

معاون : شمیم حنفی

دشت قیس میں لیلیٰ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

کشور ناہید پاکستان کی ادبی حلقوں میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ وہ ایک حساس دل کی مالک ہیں، ملک کے سیاسی اور سماجی حالات پر اُن کی گہری نظر ہے ۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ۱۹۶۸ میں منظر عام پر آیا تھا جس کی خوب پذیرائی ہوئی تھی۔اس کے بعد متعدد مجموعے شائع ہوئے۔ زیر نظر کلیات ان کے آٹھ مجموعوں پر مشتمل ہے ۔ ان میں غزلیں، نظمیں، قطعات اور دوھے وغیرہ شامل ہیں۔ محترمہ ناہید کی ان تخلیقات کا مطالعہ کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ لفظوں اور ترکیبوں کی تراش پر توجہ بھرپور دی گئی ہے، لہجے میں گھلاوٹ ، تفکر اور دلسوزی ہے۔ مجموعہ کا مطالعہ کرنے سے حالات حاضرہ اور سماج کے بدلتے رخ کا اشارہ ملتا ہے ۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

نام کشور ناہید اور تخلص ناہید ہے۔ ۳؍فروری ۱۹۴۰ء کو بلند شہر(یوپی) میں پیدا ہوئیں۔ایم اے (معاشیات) پاس کیا۔محکمہ اطلاعات ونشریات کے ادبی مجلہ’’ماہ نو‘‘ کی چیف اڈیٹر کے منصب پر فائز رہیں۔ بعدازاں پاکستان نیشنل سنٹر ، لاہور کی ریزیڈنٹ ڈائرکٹر رہیں۔ ڈائرکٹر مرکزی اردو سائنس بورڈ، لاہور کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔ ا ن کی تصانیف کے چند نا م یہ ہیں: ’’لب گویا‘‘(غزلیات)، ’’بے نام مسافت‘‘(نظمیں)، ’’گلیاں،دھوپ،دروازے‘‘(نظمیں، نثری نظمیں ،غزلیں)، ’’فتنہ سامانی دل‘‘، ’’علامتوں کے درمیاں‘‘، ’’سیاہ حاشیے میں گلابی رنگ‘‘، ’’ناوک دشنام‘‘، ’’عورت، خواب اور خاک کے درمیان‘‘، ’’خیالی شخص سے مقابلہ‘‘، ’’بری عورت کی کتھا‘‘(خودنوشت حالات زندگی)، ’’نازائیدہ بیٹی کے نام‘‘، ’’شناسائیاں، رسوائیاں‘‘۔ ’لب گویا‘ پر ۱۹۶۹ء کا آدم جی ادبی انعام ملا۔ حکومت پاکستان نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں حسن کارگردگی کے تمغے سے نوازا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:344

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے